اسلام آباد (نامہ نگار)امیر تحریک اصلا ح امت پاکستان ابو العباس پیر مفتی سعید احمد نقشبندی روبہ صحت ہوگئے۔ گزشتہ ماہ ڈینگی سے متاثرہ ہو کر صاحب فراش ہوئے تھے، طبیعت سیرس ہونے پر کچھ عرصہ مقامی ہسپتال میں زیر علاج بھی رہے۔ جمع المبارک کی نماز کے بعد تیمارداروں اور عقیدت مندوں سے ملاقاتیں کیں، پیرمفتی سعید احمد نقشبندی نے حضرت ابراہیم علیہ اسلام کی قرآنی دعا کا حوالہ دیا جس میں بتایا گیا'' جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہی (اللہ) شفا دیتا ہے'' انہوں نے محبان کی طرف سے دعاں کا شکریہ بھی ادا کیا۔