شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے سٹی صدر میاں منور اقبال نے کہا ہے کہ قوم سے جھوٹ بولنے اور انتشار برپا کرکے سیاسی عدم استحکام کے ذریعے ملکی مفادات سے کھیلنے والوں کی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دی جائیں گی حکومت ان کے منفی عزائم سے باخوبی آگاہ ہے اور انہیں ہر محاذ پر شکست سے دوچار کرے گی پاکستان کی ترقی حکومتی اولین ترجیح ہے جس کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل ہونے نہیں دی جائے گی۔ حکومت میں شامل محب وطن جماعتوں کی قیادت وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں بھرپور کردار ادا کررہی ہے اور عوام کے مسترد کردہ پی ٹی آئی قائدین قوم کو اپنے جھوٹے بیانیہ کے تحت بیوقوف بنانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔