لاہور (خبر نگار) سیشن جج عرفان احمد سعید کی ریٹائرمنٹ کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کی نئی سنیارٹی لسٹ مرتب، پنجاب میں سیشن ججوںکی تعداد144 رہ گئی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قیصر نذیر بٹ پہلے نمبر پر آ گئے۔ رجسٹرار ہائیکورٹ امجد اقبال 19 ویں، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اکمل خان دوسرے نمبر پر، ریحان بشیر تیسرے، ندیم گلزار چوتھے، ملک منیر احمد جوئیہ 5ویں، ابراہیم اصغر چھٹے، خالد ارشد7ویں، راجہ قمرالزمان 8ویں، محمد سلیم نویں اور چودھری طارق جاوید 10 ویں نمبر آ گئے۔