حکومت نے کسی کو بھی اعتماد میں لئے بغیر نجکاری کا عمل شروع کر دیا: ڈاکٹر مدثر

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن گوجرانوالہ ڈاکٹر مدثر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتالوں کی نجکاری نہ صرف ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرامیڈیکل عملے کی نوکریوں کو غیر محفوظ، علاج معالجے کی سہولت مریضوں کی پہنچ سے باہر ہو جائیگی مسیحائی پیشہ سے منسلک افراد جوق در جوق دوسرے ممالک کا رخ کر رہے ہیں جس کی بڑی وجہ محکمہ صحت کی ناقص پالیسیاں ہیں،معاشرے کے تعلیم یافتہ، ہنر مند اور بہترین افراد میں جب غیر محفوظ ہونے کا تاثر گہرا ہوتا جائے تو اسکا منطقی انجام برین ڈرین کی صورت میں نکلتا ہے،حکومتی حلقوں کو اس کے سد باب کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن