گوجرانوالہ:کمشنر کی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)کمشنر سید نوید حیدر شیرازی کی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں مالی سال 2024-25کے لیے مجوزہ ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لیا گیا، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس محمد عبدالرئوف کمشنر دفتر جبکہ ڈوثرن کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ضلع منڈی بہائوالدین،گوجرانوالہ،گجرات اور سیالکوٹ کے علاوہ منیجنگ ڈائریکٹر واسا گوجرانوالہ فیصل شوکت اور ڈائریکٹر واسا کاشان بٹ نے بھی شرکت کی،اجلاس میں مختلف شعبہ جات سے متعلق اسکیموں پر غور کیا گیا اور عوامی سہولیات، انفراسٹرکچر کی بہتری سمیت گڈ گورننس پر زور دیا گیا، ان اسکیموں کے مالی، تکنیکی اور انتظامی پہلوئوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور انہیں منظوری کے لیے متعلقہ فورمز کو سفارش کے طور پر ارسال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ضلع گوجرانوالہ میں پی سی سی /آر سی سی، سیوریج اور ڈرینیج اسکیم کامونکے شہر میں سڑکوں کی تعمیر و بحالی اور اسٹریٹ لائٹس کی فراہمی،اجلاس میں پیش کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن