میں غیر قانونی پارکنگ اور ٹیکسی  سٹینڈ کیخلاف نوٹس لینے کا مطالبہ

مری (نامہ نگار خصوصی) بازار چوکی کے قریب رہائشی ایریا میں واقعہ خود ساختہ غیر قانونی پارکنگ اور ٹیکسی سٹینڈ کے بارے میں سوشل میڈیا پر پوسٹیں لگنے کے بعدجہاں ڈپٹی کمشنر مری نے جلد متعلقہ علاقہ کا معائنہ کرنے کا عندیہ دیا ہے وہاں خود ساختہ قائم کی گئی پارکنگ اور ٹیکسی سٹینڈ کے ڈرائیوروں نے اہل محلہ کو کھلے الفاظ میں دھمکی دیتے ہوے کہا ہے کہ اگر اس محلہ میں کسی رہائشی کا کوئی موٹر سائیکل یا گاڑی کھڑی ہوئی تو اس کے ذمہ دار وہ خود ہیں۔اس صورت حال کے پیش نظر متعلقہ علاقہ کے مکینوں میں سخت عدم تحفظ کا اظہار پایا جا رہا ہے ۔ ایسے میںاہل محلہ ان با اثر افراد افراد سے سخت خوفزدہ ہیں ۔علاقہ کے لوگوں نے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او سے اس رہائشی علاقہ میں غیر قانونی پارکنگ اور ٹیکسی سٹینڈ کے خلاف نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے ۔ 

ای پیپر دی نیشن