لاہور(این این آئی)محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کو لاہور سمیت دیگر شہروں کے ٹیچنگ ہسپتالوں کے مستقل میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کیلئے 192 امیدواروں کی درخواستیں موصول ہو گئیں۔لاہور سمیت دیگر شہروں کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں مستقل میڈیکل سپرنٹنڈنٹس تعینات کئے جائیں گے۔07 اپریل کو 2 بجے دوپہر سے پہلے تمام امیدواروں کو پری انٹرویو اسیسمنٹ کیلئے انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ لاہور پہنچنے اوراصل شناختی کارڈ ہمراہ لانے کی ہدایات دی گئی ہے۔پری انٹرویو اسیسمنٹ کی بنیاد پر ہی ایم ایس حضرات کا حتمی انٹرویو کیا جائے گا۔