پولیس احتساب ‘11ماہ میں 357افسروں ‘اہلکاروں کو سزائیں 

لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس میں محکمانہ احتساب کے تحت 19 اہلکاروں کو مختلف نوعیت کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہورفیصل کامران نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ہفتہ وار اردل روم کے دوران غفلت کے مرتکب اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ11ماہ میں 357 افسران و اہلکاروں کو سزائیں دی گئیں، جن میں 4 انسپکٹرز، 3 سب انسپکٹرز سمیت 17 اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کیا گیا۔ محکمہ پولیس میں خود احتسابی کا ایک مؤثر نظام موجود ہے اور کرپشن، اختیارات سے تجاوز کرنے والے اہلکاروں پر کڑا احتساب کیا جا رہا ہے۔ایس ایچ اوز کیخلاف انہی کے تھانوں میں مقدمات درج کروائے جاتے ہیں اور پیٹی بھائیوں کیخلاف کارروائی نہ کرنے کا تاثر مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی کہ اگر انہیں پولیس سے متعلق کوئی شکایت ہو تو وہ براہ راست ان کے دفتر تشریف لائیں۔

ای پیپر دی نیشن