اتوار کے روز یمن کے حوثی باغیوں کا داغا گیا میزائل اسرائیل کے بین گوریون انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب گرا جس کے بعد یورپی اور امریکی ہوائی کمپنیوں نے اگلے کئی دنوں کے لیے اپنی پروازیں منسوخ کر دیں۔اس کے بعد بہت سی غیر ملکی ایئر لائنز نے تل ابیب کے لیے پروازیں معطل کر دیں۔ جنوری میں حماس سے جنگ بندی معاہدے کے بعد غیر ملکی ہوائی کمپنیوں نے اسرائیل کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کر دی تھیں۔ یہ گذشتہ ڈیڑھ سال تک زیادہ تر معطل رہیں۔ڈیلٹا ایئرلائنز نے کہا کہ اس نے اتوار کو نیویارک میں جے ایف کے سے تل ابیب جانے والی پرواز اور پیر کو تل ابیب سے واپسی کی پرواز منسوخ کر دی۔ یونائیٹڈ نے البتہ ابھی تک نیویارک سے اپنی پروازیں منسوخ نہیں کیں۔ ڈیلٹا اور یونائیٹڈ پر تل ابیب سے پروازیں تقریباً 90 منٹ تاخیر سے روانہ ہوئیں۔لفتھانزا گروپ جس میں لفتھانزا، سوئس، برسلز اور آسٹریئن شامل ہیں، نے کہا کہ اس نے موجودہ صورتِ حال کی بنا پر منگل تک تل ابیب کے لیے پروازیں روک دیں۔آئی ٹی اے نے کہا کہ اس نے بدھ تک اٹلی سے اسرائیل جانے والی پروازیں منسوخ کر دیں جبکہ ایئر فرانس نے اتوار کو یہ کہہ کر پروازیں منسوخ کر دیں کہ مسافروں کو پیر کی پروازوں میں منتقل کر دیا گیا۔ قبرص کے لیے ٹی یو ایس کی پروازیں پیر تک منسوخ کر دی گئیں جبکہ نئی دہلی سے ایئر انڈیا کی پروازیں اتوار کو روک دی گئیں۔اسرائیل ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق رایان ایئر نے اتوار کو پروازیں معطل کر دی ہیں لیکن یہ پیر کے لیے طے شدہ ہیں۔ایجین، فلائی دبئی اور ایتھوپیئن نے پروازیں منسوخ نہیں کیں۔بین گوریون ایئرپورٹ کے سربراہ اُدی بار اوز نے کہا کہ قریبی سڑک پر میزائل گرنے کے 30 منٹ سے بھی کم وقت میں ایئرپورٹ کا انتظام دوبارہ بحال کر دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایئرپورٹ اور نقل و حمل کے وزیر آئندہ دنوں میں پروازوں کے نظام الاوقات کو پہنچنے والے نقصان کو کم کرنے کے لیے ہوائی کمپنیوں کو معلومات فراہم کر رہے ہیں۔حملے سے ہوا میں دھوئیں کا ایک بادل بلند ہوا اور ٹرمینل کی عمارت میں مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اس کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے حوثیوں کے فوجی ترجمان یحییٰ سریع نے کہا کہ اسرائیل کا مرکزی ایئرپورٹ "اب ہوائی سفر کے لیے محفوظ نہیں رہا۔"وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو نے میزائل حملے پر حوثیوں کو سخت جواب دینے کا عزم کیا۔ انہوں نے کہا، "ہم نے ماضی میں بھی حملہ کیا، مستقبل میں بھی حملہ کریں گے۔ ہم انہیں مزید نقصان پہنچائیں گے۔