پی ایس ایل : عرفان نیازی کے  ناقابل شکست 48رنز‘کراچی کنگز نے  لاہور قلندرز کو 4وکٹوں سے ہرادیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپرلیگ 10کے 24 ویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو چار وکٹوں سے شکست دیدی ۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔لاہور قلندرز نے 7.5 اوورز میں ایک وکٹ پر 90رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہوگئی جس کے سبب میچ کو روکنا پڑا ۔بعد میں میچ فی اننگز پندرہ اوورز تک محدود کردیا گیا۔لاہور قلندرز نے 8 وکٹوں پر 160رنز بنائے۔ ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت کراچی کو 168 رنز کا ہدف ملا۔ محمد نعیم نے 65 اور فخر زمان نے 51 رنز بنائے۔ صرف تین کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل ہوسکے۔ عباس آفریدی نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔کراچی نے ہدف 14.3اوورز میں 6وکٹوںپر پورا کرلیا ۔ عرفان خان نیازی21گیندوں پر 48رنز بناکر ناقابل شکست رہے ۔ ڈیوڈ وارنر24‘ٹم سیفرٹ24‘سعد بیگ25رنز بناکر نمایاں رہے ۔ حارث رئوف اور ڈیرل مچل نے دو ‘دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ عرفان خان نیازی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ 

ای پیپر دی نیشن