لاہور(کامرس رپورٹر) پنجاب حکومت کا کسانوں کو بجلی کے بڑھتے ہوئے بلوں سے نجات دلانے کا خواب اب ماند پڑنے لگا کیونکہ 9 ارب روپے کی لاگت سے شروع کیا جانیوالا سولر ٹیوب ویل منصوبہ تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔ شروع کرتے وقت اس منصوبے کو زرعی ترقی کا روشن مستقبل تصور کیا جا رہا تھا لیکن اب ہزاروں کسان مایوسی کا شکار ہیں۔ کسانوں کی ایک کثیر تعداد پہلے سے ہی اپنے حصے کی رقم حکومت پنجاب کو جمع کروا چکی ہے۔کسانوں کا کہنا ہے تاخیر پیدا کرنا اور منصوبے کے مستقبل کو داؤ پر لگانا شدید زیادتی ہے۔