اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان میں سٹار لنک انٹرنیٹ سروس لینے سے متعلق حکومتی فیصلہ کیا ہے۔ سوشل میڈیا صارف کے خیرمقدمی بیان پر سٹارلنک کے مالک ایلون مسک نے ردعمل میں کہا ہے کہ سٹار لنک سروس کے لئے حکومت پاکستان کی منظوری کے منتظر ہیں۔ کچھ روز قبل وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے سٹار لنک سے متعلق بات چیت کا بتایا تھا۔ پی ٹی اے نے کہا ہے کہ سب میرین کیبل اے اے ای ون خراب ہونے سے متاثرہ انٹرنیٹ کو بحال کرنے کیلئے دوسرے کیبل سے جوڑ دیا گیا۔ دوسرے کیبل سے عارضی انٹرنیٹ فراہم کرنے کے بعد سسٹم اب ڈی گریڈیشن کا شکار نہیں ہو گا۔ متاثرہ سب میرین کیبل کی بحالی کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔