سٹاک مارکیٹ میںمندا برقرار‘ سرمایہ کاروں کو 105ارب سے زائد کا نقصان

کراچی ( کامرس رپورٹر )پاکستان سٹا ک ایکس چینج میں مندی کا رجحان برقرار رہا۔سرمایہ کاروں کے105ارب روپے ڈوب گئے‘57.95فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔گزشتہ روزکے ایس ای 100 انڈیکس 810 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 111,935 پوائنٹس پر بند ہوا۔کے ایس ای30انڈیکس334پوائنٹس کمی سے35ہزار24پوائنٹس،آل شیئرز انڈیکس69ہزار855پوائنٹس کم ہوکر 69ہزار 366 پوائنٹس پر آگیا۔

ای پیپر دی نیشن