فیروزوالہ پی پی139، ضمنی الیکشن میں ووٹنگ کا عمل جاری

 فیروزوالہ پی پی 139 میں ایک بار پھر ضمنی الیکشن کا سیاسی میدان سج گیا ہے۔ووٹنگ کا عمل شروع ہو چکا ہے جو صبح 8 بجے سے لیکر شام 5جے تک جاری رہے گا،مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار رانا طاہر ، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ چوہدری اعجاز حسین اور آزاد امیدوار میاں عبد ا لر ؤ و ف کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہے۔پی پی 139 میں ٹوٹل ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 93 ہزار 247 ہے،مرد حضرات کے ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 5 ہزار 485 جبکہ خواتین کے ووٹ کی تعداد 87 ہزار 868 ہے ،پی پی 139 میں پولنگ سٹیشنز کی تعداد124ہے ۔ فیروزوالہ پی پی 139 میں 1648 پنجاب پولیس ، ڈولفن ، ٹریفک پولیس اور سکیورٹی اداروں کے اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے

ای پیپر دی نیشن