حافظ آباد:محکمانہ ترقی کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے تحریری امتحان

حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حافظ آباد عاطف نذیر کی زیر نگرانی محکمانہ ترقی کے عمل کو شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر یقینی بنانے کے لیے لسٹ بی۔ون (B-1) کے تحریری امتحان کا انعقاد کیا گیا۔ یہ امتحان عارف شہید پولیس لائنز حافظ آباد میں ہوا جس میں 123لیڈیز اور مرد کانسٹیبلزنے شرکت کی تحریری امتحان میں پاس ہونے والے امیدواران  اگلے مرحلے (انٹرویو) کے لیے کوالیفائی ہوں گے۔ اس موقع پر ڈی پی او حافظ آباد کا کہنا تھا کہ محکمانہ ترقی کا یہ عمل پولیس اہلکاروں کی کارکردگی میں نکھار لانے کے لیے نہایت اہم ہے اور اس سے اہلکاروں کی صلاحیتوں میں بہتری آئے گی۔امتحان کے دوران تمام تر انتظامات کو شفاف اور منصفانہ رکھنے کے لیے سخت نگرانی کی گئی تاکہ اہلکار اپنی صلاحیتوں کے مطابق ترقی کے مواقع حاصل کر سکیں۔

ای پیپر دی نیشن