عید الفطر پر پاکستانیوں کا ایک ہی پروگرام نظر آیا جو بزنس کمیونٹی کی جانب سے وفاقی وزیر احسن اقبال کے اعزاز میں تھا ، ماضی میں جدہ میں قو نصل جنرل کے گھر پر ایک open houseبعد نماز عید الفطر ہوا کرتاتھا ، جو اب نہیں ہوتا ، بزنس کمیونٹی کی جانب سے تقریب میں پاکستان کمیونٹٰی کے ہر مکتبہ فکر کے پاکستانیوں کی بڑی تعداد موجود تھی تقریب سے وفاقی وزیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں سیاسی لانگ مارچوں کو خیر باد کر کے اقتصادی لانگ مارچ کرنا ہے، یہ بات وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے جدہ میں بزنس کمیونٹی کے عید ملن عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی، عشایہ میں بڑی تعداد میں پاکستان کمیونٹی نے شرکت کی، اپنے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ قوموں کے تعلقات کو اقتصادی رشتے ہی لازوال بنیادیں فراہم کرتے ہیں انہوں نے سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کو ہدایت کی کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی روابط بڑھانے میں مقامی کمیونٹی کردار ادا کرے، انہوں نے کہا اڑان پاکستان کے پانچ نکاتی ایجنڈے میں برآمدات کے فروغ کو مرکزی اہمیت حاصل ہے: ہماری معاشی خودمختاری کا انحصار معیشت کی مضبوطی ہے وزیر اعظم شہباز شریف نے معیشت کو ڈھلوان سے اڑان پہ موڑ دیا ہے۔ہر پاکستان کا فرض ہے کہ اپنی پوری صلاحیتیں معاشی اڑان کی کامیابی کے لئے وقف کردے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا ٹیکنالوجی کی بدولت تیزی سے بدل رہی ہے، ہمیں بھی خود کو بدلنا ہے، تحقیق اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں مسلمان پیچھے رہ گئے ہیں جس کی سزا مل رہی ہے۔
ایک سیاستدان نے پاکستانی قوم کو دنیا میں چور ڈاکو بنا کر پیش کی جبکہ پاکستانی قوم کی اصل پہچان اسکی محنت اور ذہانت ہے۔ ہمیں محنت، ذہانت،دیانت اور اعلیٰ معیار سے پاکستانی برانڈ دنیا میں منوانا ہے ہمارے دیگر ممالک سے پیچھے رہنے کی وجہ سیاسی بے یقینی اور پالیسیوں کا عدم تسلسل ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ ہمیں اپنی غلطیوں سے سیکھ کر ملک میں دوبارہ عدم استحکام پیدا نہیں ہونے دیناحکومت نے دو لاکھ نوجوانوں کی سالانہ آئی ٹی میں تربیت کا پروگرام شروع کیا ہے ایک ہزار زرعی ماہرین کو جدید زراعت کی تربیت کے لئے چین بھیجا جا رہا ہے ہم 2035 تک پاکستان کو ایک کھرب ڈالر کی معیشت بنانے کا عزم رکھتے ہیں پاکستان ہماری پہچان اور وطن ہے، اس پہ آنچ نہیں آنے دیں گے تقریب کا اہتمام مسلم لیگ ن کے جنرل سیکریٹری اور بزنس کمیونٹی کے سرگرم عہدیدار ملک منظور حسین نے کیا تھا جس میں پاکستان کے قونصل جنرل خالد مجید نے بھی شرکت کی تقریب سے بزنس کمیونٹی کے افضل جٹ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
چوہدری افضل جٹ کی جانب سے افطار
ایک اور بزنس کیمونٹی کے چئیرمین چوہدری محمد افضل جٹ نے جدہ کے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں پاکستانی اور سعودی کیمونٹی کی شخصیات پور نے شرکت کی۔ خصوصی طور پر۔ محمد ابراہیم۔ بلال افضل چوہدری منیر سندھو۔ چوہدری محمد ریاض گھمن۔ کیپٹن احمد افضل۔ محمد اویس۔ منصور احمد۔ محمد مصطفی۔ محمد الیاس۔شیخ طلال۔کے علاوہ لاتعداد افراد شریک ہوئے چوہدری افضل نے کہا کہ رمضان المبارک ہمیں انسانیت کا درس دیتا ہے اللہ تعالی ہماری عبادت اور نیک عمال قبول کرے آمین۔ انہوں نے سب کا شکریہ ادا کیا اور ایڈوانس عید مبارک پیش کی۔ اس خوبصورت تقریب میں انہوں نے اپنے بیٹے کیپٹن احمد کے ساتھ تمام سٹاف کو تحائف دئیے تحائف وصول کرنے والوں نے چوہدری محمد افضل کا شکریہ ادا کیا اس دعا کے ساتھ تقریب اہتتام پزیر ہوئی کہ اللہ تعالی سب کو اپنی حفاظت میں رکھے نیک عمل کرنے کی توفیق عطا فرماے پاکستان اور سعودی عرب ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن رہیں۔ آمین