پسند کی شادی نہ کرانے پر لڑکی  نے اپنے ہی گھر چوری کرلی 

 لاہور(نامہ نگار) چوکی چلڈرن ہسپتال پولیس نے بس سٹاپ پر بیٹھی لڑکی کو مشکوک جانتے ہوئے چیک کیا۔پوچھ گچھ کے دوران دوران لڑکی نے پولیس کو دھوکا دینے کی کوشش کی مگر لڑزیادہ دیر چکمہ نہ دے سکی۔لڑکی نے بتایا کہ پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی،والدین انکار کرتے تھے۔ دلبرداشتہ ہو کر گھر سے زیورات ونقدی چوری کر کے بھاگ آئی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی قصور کی رہائشی‘ گھر سے طلائی زیورات، نقدی و دیگر سامان لے کر بھاگی ہوئی تھی۔ مال برآمد کرکے متعلقہ پولیس کو مطلع کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن