لاہور(نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔سی ای او پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر علی رزاق نے اس حوالہ سے بریفنگ دی۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام حکومت پنجاب کا فلیگ شپ پروگرام ہے۔ چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت ابھی تک 3690 سے زائد معصوم بچوں کی ہارٹ سرجریز کر چکے ہیں۔ دریں اثناء صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اختر سعید میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج بحریہ ٹاؤن میں دوسری سرجیکل کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر ڈین پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ پروفیسر فیصل سعود ڈار، پرنسپل پروفیسر ندیم حفیظ بٹ، پروفیسر فاروق سعید خان ودیگر، فیکلٹی ممبران، سرجنز اور خواتین و حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔جبکہ صوبائی وزیر محکمہ صحت و ایمرجنسی سروسز پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے بین الاقوامی یوم فائرفائٹرز کی مرکزی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب کا مقصد جانوں کا تحفظ کرنیوالے فائرفائٹرز کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا۔ دعا مغفرت بھی مانگی گئی۔2024 کے بیسٹ فائر فائٹرز کو 2 اضافی تنخواہیں اور یادگاری شیلڈز تقسیم کی گئیں۔