شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سابق چیئرمین بلدیہ اور ٹکٹ ہولڈر میاں امجد لطیف نے کہا ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدہ معطل کر کے عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کررہا ہے پہلگام حملہ بھارت نے خود کرایا ہے تاکہ سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کیا جاسکے پاکستانی فوج نے جس طرح بھارت کی گیڈر بھکیوں کا جواب عوامی امنگوں کے مطابق دیا ہے اور پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے میاں منور اقبال ،میاں رفاقت علی ،ملک عرفان اسلام ،میاں محمد عرفان کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے میاں امجد لطیف نے کہاکہ اقوام متحدہ فوری پاکستان اور بھارت میں ہونے والی دہشت گردی کی وارداتوں پر کمیشن بنائے اور تحقیقات کے بعد ذمہ داروں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے انہوں نے کہاکہ بھارت کے اندر آزادی کی کئی تحریکیں لڑی جارہی ہیں ۔