ننکانہ : میونسپل کمیٹی کی غفلت ‘بزرگ شہری ٹوٹے مین ہول کے باعث گر کر زخمی

ننکانہ صاحب (نمائندہ نوائے وقت)سابق کونسلر امداد ڈار کے والد دوست محمد ڈار جامع مسجد مہر منیر کینیڈا کالونی کے قریب ٹوٹے ہوئے مین ہول کے آہنی کڑے میں پاؤں پھنسنے سے زمین پر گر کر شدید زخمی ہو گئے۔ جن کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا علاقہ مکینوں کے مطابق مین ہول کی خرابی کی کئی بار نشاندہی کی گئی مگر میونسپل کمیٹی نے کوئی اقدام نہیں کیااس سے قبل بھی ریلوے روڈ پر محلہ کیارہ صاحب کا رہائشی نوجوان سمیت کئی افراد کھلے مین ہول میں گر کر زخمی ہو چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن