لاہور(سپورٹس رپورٹر )پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم پاکستان سپر لیگ میں 50 کیچز مکمل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ۔یہ اعزاز انہوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف کھیلے گئے میچ کے دوران حاصل کیا۔ فہرست میں کیرون پولارڈ 42 کیچز کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ افتخار احمد اور محمد نواز 40، 40 کیچز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ شاداب خان اور فخر زمان اب تک لیگ میں 39، 39 کیچز تھام چکے ہیں۔