زیر تعمیر دکانوں کی دیوار گرنے سے مزدور جاں بحق

 لاہور(نامہ نگار)گارڈن ٹاؤن کے علاقے میں زیر تعمیر دکانوں کی دیوار گرنے سے ایک مزدورملبے تلے دب کرجاں بحق ہو گیا ہے۔ برکت مارکیٹ میں زیر تعمیر دکانوں میں کام کے دوران ایک دیوار گرنے کے نتیجے میں35سالہ مزدور شہزاد ملبے تلے دب گیا۔ریسکیو ٹیم نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے شہزاد کی نعش ملبے تلے سے نکال کر پولیس کے حوالے کر دی ۔پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی شروع کردی ۔پولیس کو کہنا ہے کہ قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی جائیگی۔

ای پیپر دی نیشن