لاہور (نامہ نگار) فیصل ٹاؤن کے علاقے میں استاد نے سی ایس ایس کے امتحانات کی تیاری کا جھانسہ دے کر لاء کی طالبہ کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دئیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ فیصل ٹاؤن میں درج ہونے والی ایف آئی آر کے مطابق مبین نامی شخص کی بیوی (ع) ایک سرکاری یونیورسٹی میں لاء کی طالبہ ہے۔ جسے ملزم افضال سی ایس ایس امتحانات کی تیاری کروانے کا جھانسہ دے کر ہوٹل میں لے گیا اور وہاں اسے جنسی درندگی کا نشانہ بنا کر موقع سے فرار ہو گیا ہے جبکہ ملزم افضال کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔ ادھر فیصل آباد میں تین خواتین اور نوجوان کو نشانہ بنا دیا گیا۔