گوجرخان (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان خضر ظہور گورائیہ نے عید پر شہر میں صفائی ستھرائی کے حوالہ سے بلخصوص مساجد کے سامنے، مین جی ٹی روڈ پر چونا پھینکنے اور شہر بھر میں صفائی ستھرائی کے شاندار انتظامات کرنے پر آر ڈبلیو ایم سی مینیجر آپریشن گوجرخان سردار ندیم منیجر بابر منیجر محسن شاہ سپروائزر کاشف گجر،شہبار ملک،اصغر خان کو شاباش دی پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ شہر میں صفائی ستھرائی کے اس ماحول کو برقرار رکھا جائے گا اور یہ کام پورے جوش و خروش سے جاری رکھا جائے گا۔