کامونکی(نمائندہ خصوصی)راجباہ روڈ کو غیر معیاری طریقہ سے تعمیر کر کے سرکاری خزانہ کو کروڑوں روپے کا ٹیکہ لگانے کی تیاری پر اہل علاقہ نے شدیداحتجاج کیا ۔ تفصیلات کے مطابق راجباہ روڈ کو ازسر نو بنانے کا ٹھیکہ تو دے دیا گیا اورٹھیکیدارنے سڑک تعمیر پر کام بھی شروع کردیا جس کے لیے نہ ہی پرانامیٹریل ختم کیا گیا اور نہ ہی روڈ پر معیاری پتھر ڈالاگیا نہ ہی راجباہ کے کناروں کوجومکمل طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں انہیں پختہ کیاگیاہے کیونکہ راجباہ کے کناروں کو پختہ کئے بغیر اگرسڑک کوتعمیرکیا گیا تو یہ سڑک چند ہفتوں میں ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجائے گی ،اہلیان علاقہ نے سڑک کی ناقص تعمیر پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔