نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگی راہنماء ناہرا برادرن چوہدری اظہر قیوم ناہرا ایم این اے، حاجی مدثر قیوم ناہرا سابق ایم این اے اور چوہدری مظہر قیوم ناہرا سابق چیئرمین ضلع کونسل گوجرانوالہ نے وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی قیمت میں کمی کا اعلان کو عوام دوستی کا واضح ثبوت قرار دیا ہے انہوں نے کہا شریف خاندان نے ہمیشہ اقتدار میں آ کر ملک کو بحرانوں سے نکالا اور عوام کو حقیقی ریلیف دیا بانی پی ٹی آئی نے پاکستان دشمنوں کا ایجنٹ بن کر پاکستان کو ڈیفالٹ کرنے کیلئے ہر حربہ استعمال کیا ، ہماری جماعت نے پاکستان کے مفادات پر اپنی سیاست کو قربان کیا شب و روز محنت کی اور پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا۔