ناران کاغان میں سیاحوں کی گاڑی  کھائی میں گرنے سے جاں بحق 8 افرادکو سپرد خاک کر دیاگیا

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ناران کاغان میں سیاحوں کی گاڑی  گہری کھائی میں گرنے سے خواتین بچوں سمیت آٹھ جاں بحق افراد کی میتیں جمعہ کو راولپنڈی لائی گئیں متوفی آصف کی چونترہ کے قصبہ سہال میں تدفین کر دی گئی  دیگر جاں بحق افراد کی میتیں گوجرانوالہ منتقل کر دی گئیں جاں بحق افراد میں تین خواتین سمیت چار بچے شامل تھے حادثہ گزشتہ روز ناران کاغان سیر کے لئے جاتے پیش آیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن