لاہور(نامہ نگار)صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبہ بھر میں جمعتہ المبارک کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ مساجد،امام بارگاہوں اور نماز جمعہ کے اجتماعات میں سکیورٹی بڑھا دی گئی تھی۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت صوبہ بھر کی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مساجد، امام بارگاہوں، مزارات اور اہم مقامات کی سکیورٹی یقینی بنائیں جبکہ معاشرے کی اصلاح، امن و انصاف کی فراہمی میں ممبر و محراب کا اہم کردار ہے۔ ڈی پی اوز سمیت سینئر افسران کو ہدایت کی کہ جمعتہ المبارک کے موقع پر علاقائی مساجد کا دورہ کریں اور پولیس افسران نماز جمعہ کے بعد مساجد میں شہریوں کے مسائل سنیں۔ اسلام کی روح اور تعلیمات کے مطابق مساجد کو کمیونٹی سے رابطے کا مرکز بنایا جا رہا ہے۔