مصری شاہ : شہری ٹانگ میںگولی لگنے سے زخمی ‘الزام سسر پر لگادیا

لاہور(نامہ نگار)مصری شاہ کے علاقے میں وقار ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا ہے۔وقار کا کہنا ہے کہ اسے اس کے سسر نے گولی مار کر زخمی کیا ہے۔پولیس کا کہا ہے کہ گولی وقار کی ٹانگ پر لگی ہے۔ حالت خطرے سے باہر ہے۔زخمی وقار نے فائرنگ کا الزام اپنے سسرپر لگایا جبکہ سسرال والوں کا کہنا ہے کہ وقار نے گھریلو جھگڑے پر خودکو گولی مار کر الزام سسر پر لگا دیا ہے۔وقار منشیات فروشی کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ جبکہ بیوی پر تشدد کا مقدمہ بھی درج ہے۔ مزید تفتیش جاری ،جلد اصل حقائق سامنے آجائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن