شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و امیدوار این اے 115 رانا ممتاز محمود مون خاں نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی حکومت کو 24کروڑ عوام کا مکمل اعتماد حاصل ہے،مہنگائی کی شرح میں کمی اور بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف اور پنجاب کی تعمیر و ترقی کیلئے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف دن رات کوشاں ہیں جن کے اٹھائے گئے اقدامات قابل تحسین ہیں پاکستانی عوام کے اچھے دن دور نہیں مہنگائی کی شرح میں مزید کمی لائی جائے گی مثبت معاشی عشارئیے پاکستان کے بہتر مستقبل کی نوید ہیں، پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بہتری آ رہی ہے جو نہایت خوش آئند ہے، نواز شریف کی قیادت میں ملکی سلامتی کے تحفظ کے ساتھ ساتھ وطن عزیز کو مضبوط معاشی قوت بنایا جائے گا۔