بھارت کے مذموم مقاصدخاک میں ملادیں گے:بابرفاروق

لاہور(نوائے وقت رپورٹ)قوم متحد اورعسکری قیادت کے شانہ بشانہ ہے،ان شاء للہ تعالٰی بھارت کے مذموم مقاصدخاک میں ملادیں گے۔ان خیالات کا اظہارپروفیسرڈاکٹرحافظ بابرفارق رحیمی نے جامع رحیمیہ مریدکے میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قوم کاہرفردوطن عزیزکے لیے تن من دھن قربان کرنے کو تیارہے،بھارت  کے ناپاک عزائم کوخاک میں ملاتے ہوئے گائے کے پجاریوں کودنیامیں نشانِ عبرت بنادیں گے۔بابرفاروق رحیمی نے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ وطن عزیزکے دفاع کے لیے سربکف ہے،انہوں نے کہا کہ سفارتی محاذپراورمیڈیا کے ذریعے بھارتی چالوں سے دنیاکوآگاہ کیاجائے۔ 

ای پیپر دی نیشن