حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ مرغی کے گوشت اور انڈوں کو مقررہ قیمتوں سے مہنگے داموں فروخت کرنے والے دوکانداروں کے خلاف بلا تفریق سخت کاروائی کی جائیگی۔تمام دوکاندار ،محکمہ لائیو سٹاک اورمارکیٹ کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ نرخوں کے مطابق مرغی کے گوشت اور انڈوں کی فروخت کو یقینی بنائیں ،بصورت دیگر انکے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی اور خلاف ورزی کرنے والوں کو بھاری جرمانے اور انکے خلاف مقدمات بھی درج کروائے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت محکمہ لائیو سٹاک کے افسران اور پولٹری ایسوسی ایشن کے نمائندوں کا اجلاس منعقد ہوا ۔جس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر لائیق احمد ،ڈائریکٹر ڈاکٹر وحید احمد اور پولٹری ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر اور جنرل سیکرٹری نے شرکت کی ۔