اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے عید الفطرکی نماز افسران کے ہمراہ پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز اسلام آبادمیں ادا کی،عید کی نماز کے بعد ملک وقو م اور مسلم امہ کی سلامتی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئی،آئی جی اسلام آباد پولیس افسران سے گلے ملے اور انہیں عید کی مبارکباد دی،انہوں نے یاد گار شہدا پر بھی حاضری دی پھول رکھے اور شہداء کے بلند درجات کے لئے دعا کی،انہوں نے کہا کہ زند ہ قومیں اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرتیں،ملک کے امن کی خاطر جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے بہادر سپوت اسلام آباد پولیس کا قابل فخر سرمایہ ہیں،عید کے اس پر مسرت موقع پر پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں شہداء کی فیمیلیزاور پولیس افسران کے لئے بڑے کھانے کا اہتمام کیا گیا،آئی جی اسلام آباد پولیس افسران میں گھل مل گئے اور ان کے ہمراہ کھانا کھایا،انہوں نے کہا کہ میرا ہر افسر میری فیملی ہے،انہوں نے مختلف ناکوں اور ڈویڑنز کا دورہ کیااور ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران سے ملے اور ناکہ جات پر تعینات پولیس افسران میں عید کے تحائف تقسیم کئے،اس موقع پر آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ ہم سب نے اپنے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کی خاطر اپنوں سے دور عید منائی تاکہ شہری سکون سے عید منا سکیں، میرا ہر افسر شہریوں کی سکیورٹی پر الرٹ کھڑا ہے،میں اپنی تمام فورس کو تہہ دل سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں،انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں پرامن عید کا انعقاد اسلام آباد پولیس کی بہترین حکمت عملی کا ثبوت ہے،اپنے شہر و ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے ایسی ہزاروں عیدیں قربان ہیں۔