اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) اسلام آباد میں کسٹمز کے جی سیکٹر میں واقع ویئر ہاؤس میں عید کے روز آگ بھڑک اٹھی جس کی زد میں آ کر 20 سے زائد گاڑیاں جل گئیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عید کے روز قرب و جوار کی آبادی میں پٹاخے وغیرہ چلائے گئے تھے جن میں سے کچھ ویئر ہاؤس کے اندر آ کر گرے جس کی وجہ سے گودام میں کھڑی ہوئی گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ ان گاڑیوں کے فیول ٹینکس کے اندر پیٹرول موجود تھا جس کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیل گئی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے ریکارڈ اور قیمتی ساز و سامان محفوظ ہے، واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔