لوئر کوہستان،مانسہرہ (نامہ نگار+نوائے وقت رپورٹ) شاہراہ قراقرم پر مٹہ بانڈہ کے قریب گاڑی کھائی میں گر گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں تین خواتین اور بچوں سمیت آٹھ افراد جاں بحق ہو گئے۔ گاڑی راولپنڈی سے گلگت جا رہی تھی۔ جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔