کوئٹہ (این این آئی)بھارت میں دوران علاج فوت ہونے والے کوئٹہ کے رہائشی آریان شاہ کی تدفین مقامی قبرستان میں کردی گئی۔آریان شاہ کی میت بھارتی شہر چنئی سے کولمبو کے راستے گزشتہ شام کراچی لائی گئی تھی۔ آریان شاہ کا 25 اپریل کو بھارت کے شہر چنئی میں دورانِ علاج انتقال ہوا تھا۔