لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کی ٹیم ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ کرکٹ میں سیاست نہیں ہونی چاہیے، مجھے نہیں پتہ پاکستان بھارت کا کیا ہو رہا ہے، میں سوشل میڈیا نہیں دیکھتا۔ ہم جب ویرات کوہلی اور جوروٹ سے ملتے ہیں تو ہم کرکٹ فیملی کی طرح ملتے ہیں، ان دونوں کھلاڑیوں سے سیکھتے ہیں، ہم بھی انھیں بتاتے ہیں۔ کنڈیشنز کے مطابق ٹیم کا انتخاب کیا جاتا ہے، سب ٹیموں نے سپنرز کا انتخاب کیا ہے، ہم ٹورنامنٹ سے باہر ہوچکے، باہر ہونے کے ہم حقدار تھے، غلطیاں تو ہوئی ہیں، فیلڈنگ میں مومینٹم نہیں حاصل کیا۔پاکستان ٹیم کا دباؤ ہے میں ٹیم کا کپتان ہوں لوگ دیکھ رہے ہیں اور اس کا دباؤ ہے، ملتان ٹیم کا دباؤ بھی ہے ہمیں یہ دباؤ لینا چاہیے، اپنی غلطیوں کو دور کرنا چاہیے۔ کہا جاتا ہے ہمیں ماڈرن ڈے کرکٹ کھیلنا چاہیے لیکن کنڈیشنز کا کیا کریں، ہمارے ہاں کبھی ٹی ٹونٹی کرکٹ میں بھی ٹیسٹ والی باتیں کرنا پڑتی ہیں، ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں کیا ہوا، 120 سکور مشکل ہو رہا تھا۔ہمیں یہ دیکھنا پڑتا ہے کہ کنڈیشنز کیا ڈیمانڈ کر رہی ہیں۔