لاہور (سپورٹس رپورٹر)انگلینڈ کی فٹ بال ایسویسی ایشن اور سکاٹ لینڈ نے ٹرانسجینڈر خواتین کے قومی ٹیموں میں کھیلنے پر پابندی عائد کردی ۔ یکم جون سے ٹیموں میں کوئی ٹرانسجینڈر خاتون فٹبال نہیں کھیل سکے گی ۔ ایسوسی ایشن نے قوانین تبدیل کرتے ہوئے پابندی کی منظوری دیدی ۔ ایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ کے حکم کو رد کردیااور کہا کہ صرف بطور خواتین پیدا ہونیوالی خواتین ہی فٹبال کھیل سکیں گی ۔ فٹبال ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ مشکل ضرور ہے مگر اس کو سمجھنے کی ضرورت ہے ۔ لاکھوں افراد میں سے صرف تیس ٹرانسجینڈر کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرائی ہے ۔ بطور پروفیشنل فٹبالر کوئی ٹرانسجینڈر رجسٹرڈ نہیں ہے ۔ امکان ہے کہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ بھی ٹرانسجینڈر کھلاڑیوں پر پابندی عائد کردیگا۔ بورڈ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں گائیڈ لائنز تیار کررہا ہے ۔ انگلینڈ کی نیٹ بال ٹیم میں بھی ٹرانسجینڈر کھلاڑیوں کی شمولیت پر پابندی عائد کر دی گئی ۔