’’حکومت مزدوروں کے مسائل و مشکلات کے حل پر خصوصی توجہ دے‘‘

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری امجد علی گوپے راء ایڈووکیٹ، سابق صدر رانا زاہد محمود خاں ایڈووکیٹ، سابق جنرل سیکرٹری صہیب اسلم سدھو ایڈووکیٹ، چوہدری رب نواز چدھڑ ایڈووکیٹ، آغا طارق عزیز ملک ایڈووکیٹ ، چوہدری حفیظ اللہ مان ایڈووکیٹ اور چوہدری کامران ذوالفقار ورک ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں مزدوروں کے مسائل و مشکلات کے حل پر خصوصی توجہ دیں محنت کشوں کو بنیادی حقوق فراہم کئے بغیر معاشرہ آگے نہیں بڑھ سکتا مزدور ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے جسے نظر انداز کرکے معاشی ترقی کے اہداف حاصل نہیں کئے جاسکتے، مزدوروں کابنیادی سہولیات سے محروم ہونا حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

ای پیپر دی نیشن