شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مرکزی انجمن تاجران کے صدر میاں ذیشان پرویزاور سینئر نائب صدر احمد خورشید چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت ہر وقت ہمارے خلاف سازشوں میں مصروف ہے اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے آئے روز دہشت گرد کارروائیاں کررہا ہے ۔خوشحال مستحکم جمہوری پاکستان پوری قوم کی اولین ترجیح ہے ماضی میں بھی پاک فوج نے دلیری بہادری اور شجاعت کی اعلیٰ مثال رقم کی اور اپنے سے تعداد میں کئی گنا زیادہ فوج کو ناکوں چنے چبوا کر دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا ئے اور آئندہ بھی بھارت کی طرف سے جارحیت مسلط کئے جانے کی صورت میں دگنی طاقت سے جواب دیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین حاجی یعقوب بگا شیخ، نائب صدر شیخ عظیم جاوید، جنرل سیکرٹری ملک پرویز اقبال، صدر پرانا اڈہ لاریاں چوہدری محمد ارشد ، چوہدری حفیظ الرحمن ورک، شیخ محمد فاروق، تمثیل حامد و دیگر تاجر رہنمائوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے کیا۔