فاروق آباد : نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ٹیکسی ڈرائیور قتل کر دیا

فاروق آباد (نمائندہ خصوصی) تھانہ صدر فاروق آباد کے علاقہ گجیانہ کے قریب نامعلوم ملزموں نے ٹیکسی ڈرائیور کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے اور مبینہ طور پر اس واقعہ کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی تاہم پولیس اصل حقائق معلوم کرنے کے لیے سرگرم ہو گئی،بتایا گیا ہے کہ ٹیکسی ڈرائیور محمد سبحان کو نامعلوم ملزموں نے قتل کر کے اس کی نعش گجیانہ کے قریب پھینک کر فرار ہو گئے ،مقتول ڈرائیور رکھ داموآنہ کا رہائشی اور پانچ بچوں کا باپ تھا، جو انکے لئے روزی کمانے کے لیے گھر سے نکلا اور جان گنوا بیٹھا،پولیس ذرائع کے مطابق مقتول سے 61 ہزار روپے نقدی اور گاڑی برآمد کر لی گئی ہے اور اس واقعہ کے اصل حقائق جلد منظر عام پر لائیں جائیں گے ۔

ای پیپر دی نیشن