بے جا ٹیکسیشن ریونیو شارٹ فال کا باعث ،پالیسیاں ری وزٹ کی جائیں:عمرانوار  

 اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )رہنما اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن و صدر ایم سی اے عمر انوار نے کہا ہے کہ بے جا  ٹیکسیشن ریونیو شارٹ فال کا باعث  ہے،پالیسی میکرز کی یہ دلیل غلط ثابت ہو چکی ہے کہ ٹیکس بڑھا کر ریونیو کولیکشن میں اضافہ کیا جا سکتا ہے بدقسمتی سے یہ ٹیکس چوری میں اضافے کا باعث بن رہا ہے اس لیے ہماری درخواست ہے کہ پالیسیاں ری وزٹ کی جائیں،ٹیکس شرح میں کمی اور ٹیکس نظام جتنا سادہ ہوگا اتنا ہی ٹیکس بنیاد میں اضافہ ہوگا جس کے بعد حقیقی طور پر ٹیکس کولیکشن میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بھاری ٹیکسیشن باعث ناصرف اتنا اہم سیکٹر جمود کا شکار ہوگیا بلکہ حکومتی ریونیو میں بھی اضافے کی بجائے کمی ہوگئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن