فیس لیس کسٹمز سیسمنٹ سسٹم میں ہیر پھیر کی کوشش ناکام،تین افراد گرفتار

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے فیس لیس کسٹمز سیسمنٹ سسٹم میں ہیر پھیر کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ۔ درجنوں ایجنٹس کے لائسنس معطل کر دیئے گئے؛ تین افراد گرفتار اور ایک اپریزنگ افسر کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا،پاکستان کسٹمز نے فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم میں ہیر پھیر کرنے کی کوشش کو کامیابی سے ناکام بنا دیا۔ یہ سسٹم معیاری اور تیز اسسمنٹ کے لئے حال ہی میں متعارف کرایا گیا تھا ۔ چونکہ  ایسی کوشش کی توقع تھی اس لئے  ایف بی آر نے کراچی کسٹمز کی ٹیم کو مسلسل کڑی نگرانی کرنے کی ہدایت دی تھی۔ جو لو گ  فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ سسٹم میں ہیر پھیر کرنے میں ملوث پائے گئے اْن کے  خلاف سخت کارروائی شروع کر دی  گئی ہے۔کراچی کسٹمز نے اس غیر قانونی سرگرمی میں شامل  45 ایجنٹس کے کسٹمز لائسنس معطل کر د یئے ہیں  اور  ان کے خلاف کسٹمز ایجنٹس رولز کے تحت شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔  

ای پیپر دی نیشن