انٹرمیڈیٹ امتحانات:2 جعلی امیدوار رنگے ہاتھوں پکڑے گئے 

لاہور (لیڈی رپورٹر) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے زیر اہتمام جاری انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان 2025 انگریزی کے پرچہ کے دوران 2 جعلی امیدوار رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ گزشتہ روز ہائی سکول جودھو دھیر رائیونڈ لاہور سے دوست کی جگہ امتحان دینے والے امیدوار کو کنٹرولر امتحانات سکواڈ نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ جعلی امیدوار علی اپنے دوست دانش رحمان رولنمبر 682083 کی جگہ پیپر دینے آیا تھا۔ دوسرے جعلی امیدوار کو ریلوے روڈ کالج سینٹر (A) سے سینٹر سپرٹینڈنٹ نے دوران انسپیکشن پکڑا۔ ذیشان حیدر جعلی امیدوار اپنے دوست اسمٰعیل احمد بٹ رولنمبر 691842 کی جگہ پر امتحان دے رہا تھا۔ دونوں جعلی امیدواروں کیخلاف ایف آئی ار درج، پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ کنٹرولر امتحانات زاہد میاں نے کہا جعلی امیدواروں کیخلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رکھیں گے۔  امتحانات کو شفاف بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔

ای پیپر دی نیشن