لاہور(کامرس رپورٹر)چیئرمین پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) فہیم الرحمان سہگل، سینئر وائس چیئرمین نصراللہ مغل اور وائس چیئرمین پیاف طاہر منظور چودھری نے مشترکہ بیان میں کہا یکم مئی ہمیں ان لوگوں کی یاد دلاتا ہے جو ہماری صنعتوں، کاروبار اور ملکی معیشت کو بلندیوں تک لیکر جانے لئے اپنا خون پسینہ ایک کر دیتے ہیں۔ مزدور کسی بھی بزنس یا انڈسٹری میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اسکی جان، مال، آبرو کی حفاظت بھی اس طرح ضروری ہے جس طرح باقی شہریوں کی۔ حکومت کو چاہئے کے جس طرح دوسرے لوگوں کے مسائل کو ترجیح دی جاتی ہے اسی طرح مزدوروں کے حقوق کو بھی اتنی ہی اہمیت دی جائے۔ اس تناظر میں پنجاب حکومت کا صنعتی مزدوروں کیلئے84 ارب روپے کا راشن پیکج خوش آئند ہے۔حکومت ورکرز کیلئے مختلف پراجیکٹس شروع کرنے جا رہی ہے جس سے مزدوروں اور ورکرز کا معیار زندگی بہتر ہو گا۔ فہیم الرحمان سہگل نے کہا ملک میں غربت کا لیول 25 سے 40% ہونا باعث تشویش ہے۔