بنگلہ دیش نے زمبابوے کو دوسرا ٹیسٹ میچ اننگز ‘106رنز سے ہرا کر سیریز برابر کردی 

لاہور(سپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش نے زمبابوے کو ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ ایک اننگز اور 106رنز سے ہرا کر دومیچوںکی سیریز ایک ایک سے برابر کردی ۔ زمبابوے کے پہلی اننگز کے 227رنز کے جواب میںمیزبان بنگلہ دیش نے 444رنز بنائے ۔ شاد مان اسلام 120اور مہدی حسن میراز 104رنز بناکر نمایاں رہے ۔ ونسنٹ مساکذا نے پانچ کھلاڑیوں کوآئوٹ کیا ۔ زمبابوے کی ٹیم دوسری اننگزمیں111رنز پر ڈھیر ہوگئی۔صرف تین کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل ہوسکے۔ بین کیوران 46رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ مہدی حسن میراز نے پانچ کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ مہدی حسن میراز کو میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ 

ای پیپر دی نیشن