لاہور(خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ میںلائسنس ہولڈر شکاریوں کو شکار سے روکنے کے خلاف کیس کی سماعت،عدالت نے فریقین کے وکلاء کو آئندہ سماعت پر حتمی بحث کیلئے طلب کر لیا،محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے سرکاری وکیل نے جواب عدالت جمع کرادیا،وکیل محکمہ وائلڈ لائف نے موقف اپنایا کہ پرندوں کے تحفظ کے اقدامات کے پیش نظر شکار پرمٹ لازمی قرار دیا گیا، وکیل ظفر اقبال چوہان نے موقف اپنایا کہ درخواست گزار لائسنس ہولڈر شکاری ہیں،قانون کے تحت لائسنس ہولڈر شکاری مخصوص پرندوں کاشکار کرسکتے ہیں،تیتر اور مرغابی وغیرہ کے شکار کیلئے پرمٹ کا حصول لازمی قرار دیا جانا قوانین کی خلاف ورزی ہے،استدعا ہے کہ عدالت شکار کیلئے پرمٹ کی پابندی کو قانون کے برعکس قرار دے۔