پیرس میں قائد اعظم اور میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ

پیرس (صاحبزادہ عتیق سے ) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں قائد اعظم محمد علی جناح اور میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ  منائی گئی. تقریب کی میزبانی پیرس کی معروف کاروباری شحصیت مسلم لیگ ن فرانس کے سینئیر راہنما سید خالد جمال نے کی. تقریب کا باقاعدہ آغاز  حاجی نثار نے تلاوت قرآن پاک سے کیا اور واجد شاہ نے ہدیہ نعت رسول مقبول صلعم  پیش کیا.
سابقہ ایم این اے ملک محمد جمیل ،ڈاکٹر ملک اجمل ،کشمیری راہنما نعیم چوہدری، چیرمین مسلم لیگ ن راجہ علی اصغر ، فیصل سعید اور یاسر مردان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حصول پاکستان کے لیے دن رات سعی کرنے پر  بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور پاکستان کو ترقی اور خوش حالی کی راہ پر گامزن کرنے پر  قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف کو  خراج تحسین پیش کرتے ہیں.
مقررین نے کہا کہ بابائے قائد اعظم کی جو ہدایت اور منشور ہے اسکے مطابق ملک اور قوم کے لیے کام کرنا چاہیے. میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک اور قوم مزید ترقی کرے گی.میاں نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کیے، معاشی ترقی کی اور ملک کے خلاف تمام شورشوں کو ختم  کیا- 
ہال پاکستان زندہ باد، قائد اعظم زندہ باد اور میاں نواز شریف زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا. تقریب کے دوران متذکرہ دونو ں لیڈران کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا.آخر میں پاکستان کی ترقی، سالمیت اور اتحاد کی دعا بھی کی گئی - پروگرام کے اختتام پر میزبان  سید خالد جمال نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا.

ای پیپر دی نیشن