صباء تالپور کی جیت پارٹی سے عوام دوستی کا ثبوت ہے:منیر قمر واہگہ

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل نائب صدر چوہدری منیر قمر واہگہ،چودھری خالق عزیز ورک ،سید ندیم عباس کاظمی نے این اے 213عمر کوٹ کے ضمنی الیکشن میں پارٹی امیدوار صباء تالپور کی ووٹوں کی واضح برتری سے جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے اس کامیابی کو پارٹی قیادت کی عوام دوستی کا ثبوت قراردیا ہے۔سندھ کی عوام پیپلز پارٹی پر غیر متزلزل اعتماد ہے جس کی بنیادی وجہ پارٹی کا سندھ کے عوام کی مسلسل خدمت کرنا ہے جس کیلئے سندھ حکومت بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔ پیپلز پارٹی کو آمرانہ ادوار میں بدترین انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنایا گیا اس کے باوجود عوام کی خدمت سے پارٹی قائدین کبھی پیچھے نہیں ہٹے۔

ای پیپر دی نیشن