واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت معاملات کو بہت قریب سے دیکھ رہے ہیں۔ بھارت میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہیں۔ پہلگام حملے میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ دہشت گردی کے خلاف امریکہ بھارت کے ساتھ ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے کہا کہ پاک بھارت صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ہم جموں و کشمیر کے معاملے پر فوری کوئی پوزیشن نہیں رکھتے۔